انہوں نے کہا کہ ان میں امریکی F-16 اور جاپان کے F-15 لڑاکا طیارے شامل تھے۔ جاپانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ پرواز کا مقصد دونوں فوجوں کی مشترکہ صلاحیتوں کی تصدیق کرنا اور جاپان امریکہ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لئے تھی۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور ممکنہ جوہری تجربے کے خدشات کے درمیان جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر کی طرف ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سمیت پیانگ یونگ کی جانب سے تین میزائل فائر کیے جانے کے چند گھنٹے بعد امریکہ اور جاپان کے طیاروں نے اڑان بھری۔
شمالی کوریا کی جانب سے فائر کی گئیں میزائلزجاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر پانی میں گریں۔ جاپان کی وزارت دفاع نے کہا کہ چین اور روس کے بمبار طیاروں نے منگل کو جاپان کے قریب مشترکہ اڑان بھری۔ اس وقت، بائیڈن ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیداکی اپنے ہندوستانی اور آسٹریلوی ہم منصبوں کے ساتھ کواڈ اتحاد کے اجلاس میں موجودتھے، جسے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے لیے ایک چیلنج کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں