موہالی کی کورٹ نے پنجاب پولیس کوحکم دیا ہے کہ بگا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس طرح تیجندر بگا کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ پنجاب پولیس آنے والے دنوں میں تیجندر بگا کو عدالت میں پیش کرے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی بگا کی گرفتاری کے حوالے سے سارا دن ڈرامہ جاری رہا۔ بعد میں عدالت نے بگا کو دہلی واپس بھیجنے کا حکم دیا۔ آپ کو بتا دیں کہ بگا پر مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات دینے، مذہبی دشمنی کو بڑھاوا دینے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کا الزام لگے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں