آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریس پینے نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے مشرقی ساحلی شہر برسبین میں سولومن آئی لینڈز ڈیولپمنٹ پلاننگ اینڈ ایڈ کوآرڈینیشن کے وزیر جیریمی مینیلے سے ملاقات کی۔ماریس پینے کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا نے ہمیشہ جزائر سولومن کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کیا ہے۔
تاہم، ہم نے اپنے دیگر تحفظات ان کے رہنماؤں تک پہنچا دیے ہیں، جن میں چین کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے میں شفافیت کا فقدان بھی شامل ہے۔پینے کے دفتر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آسٹریلیا جزائر سولومن کا ایک مضبوط اور قابل اعتماد سیکورٹی پارٹنر رہے گا اور جزائر سولومن آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحل سے 2,000 کلومیٹر سے کم کے فاصلے پر کوئی غیر ملکی فوجی اڈہ قائم نہیں کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں