گزشتہ روز ایس ایس ڈی پی سکول مٹھو بستی جالندھر میں چھوٹے بچوں کاسٹوری ٹیلنگ مقابلہ کروایا گیا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 مئی، 2022

گزشتہ روز ایس ایس ڈی پی سکول مٹھو بستی جالندھر میں چھوٹے بچوں کاسٹوری ٹیلنگ مقابلہ کروایا گیا


جالندھر:  پچھلے ہفتے ایس ایس ڈی پی سکول مین برانچ مٹھو بستی جالندھر میں پرنسپل میڈم دیو پریت کور کی قیادت میں فورتھ کلاس کے چھوٹے بچوں کے  سٹوری بولنے کے مقابلے کراوئے گئے جس میں چار ٹیموں نے حصہ لیا ۔  گروپ اے کی دو ٹیموں میںورتیکا،گرشرن، سکشم،پوروی، ریشکا، سدھارتھ، سنا، ہیمانی نے حصہ لیا اور گروپ بی کی دوٹیموں میں گرلین، ارش دیپ،موہت، سریت، ریدی، من میت،نورپریت،پراکشی،بلجیت  نے حصہ لیا ۔ 

   پہلے دو دن  ننھے بچوں نے خوب پریکٹس کی تھی اور مقابلے میں بچوں کو اپنی قابلیت نکھارے  کا موقع ملا ۔ دونوں طرف سے خوب زور لگا کر ٹیموں نے ایک دوسرے کو ہرانے کی کوشش کی ،جس میں  ہیمانی گروپ اے کے بچے مقابلا جیت کر پہلے نمبر پر رہے اور  گروپ بی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ 

 اس موقع پر میڈم پرنسپل دیوپریت کور   نے فرسٹ  آنے والے بچوں کو کینڈی دے سنمانت کیا اور بچوں  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو دل لگاکر محنت کرنے کی ہدایت کی اور کہا بچوں نے بہت اچھی آواز میں سٹوری بولی تھیں اس طرح  کے مقابلے میں بولنے  سے بچے کے اندر کا ڈر دور ہوتا ہے   ۔  اس موقع پر کلاس ٹیچر پوجا شرما ، کرن مہتہ، گرجیت کور، پرینکا، میڈم چارو مہتہ  وغیر موجود تھیں ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں