https://twitter.com/ANI/status/1523532549540421632?s=20&t=5w-sH-YJHeF0Kieoz_zuEQ
حکام کے مطابق این آئی اے نے قریشی کو جنوبی ممبئی کے بھنڈی بازار علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔ قریشی چھوٹا شکیل کی بیوی کی بہن کا شوہر ہے۔
مرکزی ایجنسی نے داؤد ابراہیم کے ساتھیوں کے خلاف ممبئی کے ناگ پاڑا علاقے، بھنڈی بازار، سانتا کروز، ماہم اور گورگاؤں کے علاوہ تھانے میں ممبرا اور دیگر مقامات پر ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپے مارے۔ اہلکار نے بتایا کہ کئی 'حوالہ' آپریٹرز اور منشیات کے اسمگلروں کے مبینہ طور پر داؤد ابراہیم کے ساتھ تعلقات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال فروری میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی داؤد ابراہیم کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قریشی سے پوچھ گچھ کی تھی۔اہلکار نے بتایا کہ ایجنسی نے حاجی علی درگاہ اور ماہم درگاہ کے معتمد سہیل کھنڈوانی کو بھی ماہم کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔
انہوں نے کہا کہ این آئی اے افسران کی ایک ٹیم نے مہیم میں کھنڈوانی کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا اور بلڈر اسلم سورتیا اور بیف ایکسپورٹر فرید قریشی سمیت کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ اہلکار نے بتایا کہ باندرہ اور ماہم علاقوں میں رہنے والے کچھ دوسرے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں