جنگی بحران: روسی حملے میں تباہ ہو ئی عمارت کے ملبے سے 44 یوکرینی شہریوں کی لاشیں برآمد - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

10 مئی، 2022

جنگی بحران: روسی حملے میں تباہ ہو ئی عمارت کے ملبے سے 44 یوکرینی شہریوں کی لاشیں برآمد

کیف: یوکرین کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کھارکیو کے علاقے کے شہر ایزیم میں مارچ میں روسی حملے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 44 شہریوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ کھارکیو کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ اولیہ سینہوبوف نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کر یہ اعلان کیا۔

 ایزیم کھارکیوکے علاقے میں ایک شہر ہے۔ سینہوبوف نے کہا کہ مارچ میں روسی فوج کے حملوں سے پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی اور حملے کے وقت عمارت میں لوگ موجود تھے۔

انہوں نے کہا، یہ  عام  شہریوں کے خلاف روسی فوج اور اس کے حامیوں  کے زریعے کیا  گیا   ایک بھیانک جنگی جرم ہے۔ سینہوبوف نے تاہم یہ نہیں   بتایاکہ کیا  عمارت  کس علاقے میں تھی۔ غور طلب ہے کہ ایزیم مشرقی یوکرین کا ایک اسٹریٹجک لحاظ سے اہم شہر ہے، جس پر روس قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں