دھوکہ دہی کے الزام میں 2 پٹواریوں کے خلاف مقدمہ درج، کسان نے لگایا یہ الزام - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

10 مئی، 2022

دھوکہ دہی کے الزام میں 2 پٹواریوں کے خلاف مقدمہ درج، کسان نے لگایا یہ الزام

برنالہ: پنجاب حکومت نے پٹواریوں پر شکنجہ کس ہے۔ جس کے تحت برنالہ میں ایک کسان کی 4 ایکڑ اراضی فروخت کرنے پر دو پٹواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان پٹواریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 دیگر افراد کے ساتھ مل کر کسان کی زمین کے کاغذات تیار کر  اکے اسے  فروخت کر دیا ہے۔

 معاملہ سامنے آتے ہی پولیس نے ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کی شناخت گرپریت سنگھ، ہرپریت سنگھ، پٹواری گربخش سنگھ ولد موہن سنگھ( حلقہ تپا) اور پٹواری ہردیو سنگھ ولد  ناظر سنگھ( حلقہ مہلکلان) کے طور پر ہوئی ہے۔

معلومات کے مطابق جس کسان  کی  یہ زمین ہے اس کی 2012 میں موت ہو گئی تھی، تب اس کے بچے 14-12 سال کے تھے اور ان پر زمین کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں تھی۔ کسان کے بیٹے جگ سیر سنگھ نے بتایا کہ اب جب اسے زمین کے بارے میں کچھ جانکاری ہوئی تو وہ اپنی زمین کی ملکیت سے متعلق دستاویزات لینے تحصیل دھنولا گیا۔ 

اس دوران پٹواری نے  ریکارڑ  آگ لگنے سے جل گیا ہے۔ متاثرین نے برنالہ S.D.M. میں گہار لگائی۔ اس دوران معلوم ہوا کہ ان کے والد کی 4 ایکڑ زمین تھی جو کہ مذکورہ ملزمان نے کسی اور کو فروخت کر دی ہے۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں