چوکسی پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) کو مبینہ طور پر 13,500 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے کے بعد تحقیقات سے بچنے کے لیے اینٹیگوا اور باربوڈا بھاگ گیا تھا اور وہاں کی شہریت لے لی تھی۔ ان کا بھتیجا نیرو مودی اس معاملے میں شریک ملزم ہے۔ چوکسی کو 51 دنوں کے بعد ڈومینیکا کی ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی۔
اس دوران ہندوستان نے اسے واپس لے جانے کی کوشش کی اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ٹیم ایک پرائیویٹ طیارے کے ساتھ وہاں ڈیرے ڈالے ہوئے تھی۔ تاہم چوکسی کے وکیل نے الزام لگایا تھاکہ ہندوستانی نظر آنے والے لوگوں نے ان کے مکل کو انٹیگوا سے اغوا کیا اور اسے ڈومینیکا لے آئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ڈومینیکا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کے تمام مقدمات میں کارروائی 20 مئی کو واپس لے لی گئی۔ ترجمان نے کہاچوکسی خوش ہیں کہ ڈومینیکا کی حکومت نے مئی 2021 میں غیر قانونی داخلے کے تمام الزامات کو واپس لے لیا ہے۔
ایسا کرکے انہوںنے پہچان دی ہے کہ اس کے خلاف کبھی کوئی کیس نہیں تھا۔ چوکسی کو ہندوستان کے ایجنٹوں نے ان کی مرضی کے خلاف انٹیگوا سے زبردستی بے دخل کیا گیا تھا۔ ان پر حملہ کیا گیا اور کشتی کے ذریعے ڈومینیکا لے جایا گیا، جہاں پھر انہیں غیر قانونی طور پر ایسے جرم کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا جو انہوں نے نہیں کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چوکسی کی قانونی ٹیم اپنے مکل کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے انصاف کے تمام امکانات تلاش کرے گی۔ انہوں نے کہا، چوکسی کو امید ہے کہ 23 مئی 2021 کو انٹیگوا میں اس کے اغوا میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ 62 سالہ چوکسی کو انٹیگوا میں ڈومینیکا کی ہائی کورٹ نے ایک نیورولوجسٹ سے علاج کرانے کے لیے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ڈاکٹروں کی جانب سے کیس کی سماعت کے لیے موزوں قرار دیے جانے کے بعد واپس آئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں