افغانستان کے شہر ننگرہار میں زور دار بم دھماکہ، 2 ہلاک اور 28 زخمی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

20 جون، 2022

افغانستان کے شہر ننگرہار میں زور دار بم دھماکہ، 2 ہلاک اور 28 زخمی

 کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پیر کو ہونے والے خوفناک دھماکے میں دو شہری ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے سرکاری طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ننگرہار کے ضلع غنی کے شرگر بازار میں صبح کے وقت ہوا۔ 

دھماکے کا ہدف ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے مقناطیسی بارودی سرنگ کا استعمال کیا۔ طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ دھماکا کابل میں سکھوں کے گوردوارے میں ہفتے کے روز ہونے والے بم دھماکے کے دو دن بعد ہوا ہے۔

 اس میںہفتے کے روز کم از کم دو شہری ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے۔ اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبہ (آئی ایس کے پی ) نے اتوار کو کابل میں گوردوارہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ آئی ایس کے پی نے ایک بیان جاری کر کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں