بیجنگ: اکثر محبت میں گرل فرینڈز-بوائے فرینڈ ایک دوسرے کو متاثر کرنے کے لیے بڑے بڑے تحائف دیتے ہیں۔ لیکن جب ان دونوں کا بریک اپ ہو جاتا ہے تو کبھی کبھی رشتہ اتنا خراب ہو جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو دیئے گئے گفٹ گننے لگتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حیران کن معاملہ ان دنوں چین سے سامنے آیا ہے۔ یہاں شنگھائی میں رہنے والے ایک لڑکے نے بریک اپ کے بعد اپنی گرل فرینڈ سے اس پر خرچ ہونے والی رقم کے ایک ایک پیسے کا حساب مانگا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے ڈیٹنگ کے دوران خرچ کئے گئے چپس اور پانی کابھی حساب منگوایا اور اسے 7 لاکھ روپے کا بل دے دیا۔ دراصل اس نوجوان کی گرل فرینڈ نے اس سے رشتہ توڑ دیا۔ اس کے بعد نوجوان نے 'بریک اپ لسٹ' بنائی اور لڑکی پر خرچ ہونے والے ایک ایک روپے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس کو لے کر لڑکے نے 3صفحات کا مکمل کتابی کھاتہ بنا لیا ہے۔
لڑکے کا تعلق شنگھائی سے ہے۔ رپورٹس کے مطابق لڑکا گزشتہ ایک سال سے ایک لڑکی سے ڈیٹنگ کر رہا تھا۔ تاہم ایک سال کے اندر ہی دونوں کے درمیان معاملات خراب ہونے لگے اور ان کا رشتہ ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد لڑکی کا لڑکے سے رشتہ ٹوٹ گیا۔ بریک اپ کے بعد لڑکے نے یہ مضحکہ خیز قدم اٹھایا اور کل 3 صفحات پر مشتمل کمپیوٹرائزڈ بریک اپ لسٹ تیار کی۔ اس میں لڑکے نے رشتے کے دوران خرچ ہونے والی ہر روز کی رقم کا حساب کتاب لکھ کر لڑکی کو بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں