سدھو موسے والا کے ایس وائی ایل گانے کو 24 گھنٹے میں 18 ملین افراد نے دیکھا : پڑھیں پوری خبر - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

24 جون، 2022

سدھو موسے والا کے ایس وائی ایل گانے کو 24 گھنٹے میں 18 ملین افراد نے دیکھا : پڑھیں پوری خبر

چنڈی گڑھ:سدھو موسے والا  بھلے ہی اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں لیکن ان کے گانوں نے آج بھی دھوم مچا رکھی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز ریلیز ہونے والے سدھو موسے والا کے نئے گانے ایس وائی ایل نے بھی دھوم مچا دی ہے۔ موسے والا کے اس گانے کو 24 گھنٹوں کے دوران 18 ملین افراد دیکھ چکے ہیں جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ گانے کو 12 لاکھ تبصرے اور 2.5 ملین لائکس ملے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ گانا موسے والا کی ٹیم نے گزشتہ روز ریلیز کیا ہے۔ موسے والا کی موت کے بعد یہ ان کا پہلا گانا ہے، جسے انہوں نے  ایس وائی ایل کے لیے کمپوز کیا   اور لکھاتھا۔ ۔ اس گانے کو لے کر ان کے مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جا  رہاہے۔ اس گانے میں پنجاب میں نہری پانی کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے۔ یہ گانا ہماچل، ہریانہ اور بندی سنگھ کی ر ہائی سے متعلق ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں