پڈوچیری: پڈوچیری میں جاری پڈوچیری ٹی 10 لیگ میں پیٹریاٹ کے کھلاڑی کرشنا پانڈیا نے مخالف رائلز کے خلاف ایک اوور میں 6 چھکے لگائے۔ رائلز بمقابلہ پیٹریاٹ کے میچ میں پانڈیا نے دوسری اننگز کے چھٹے اوور میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ رائلز کے 157 رنز کے تعاقب میں پیٹریاٹس نے پانچ اوورز میں 41 رنز بنائے تھے اور انہیں باقی پانچ اوورز میں 117 رنز درکار تھے۔
اننگز کا گیئر بدلتے ہوئے کرشنا پانڈیا نے چھٹے اوور میں نتیش ٹھاکر کو نشانہ بنایا اور ان کی چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا دیے۔ پانڈیا نے 19 گیندوں پر 83 رنز بنائے جس میں 12 چھکے اور دو چوکے شامل تھے، حالانکہ ان کی ٹیم 10 اوورز میں صرف 153 رنز ہی بنا سکی اور میچ چار رنز سے ہار گئی۔ پانڈیا کو اس شاندار اننگز کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں