منکی پوکس کے پھیلا ؤ پرقابو نہیں پایا جا سکتا: ڈبلیو ایچ او - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

1 جون، 2022

منکی پوکس کے پھیلا ؤ پرقابو نہیں پایا جا سکتا: ڈبلیو ایچ او

جنیوا:عالمی ادارہ صحت)ڈبلیو ایچ او( کو ابھی تک اس بات پر یقین نہیں ہے کہ منکی پوکس کے پھیلا ؤکو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔یہ باتیں ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہینس کلوز نے کہی ہیں۔ انہوں نے کہا ابھی تک ہم نہیں جانتے کہ کیا ہم اس کے پھیلا ؤکو مکمل طور پر کنٹرول کر پائیں گے۔

 اس کے لیے ہمیں واضح رابطے، کمیونٹی کارروائی، متعدی کے دوران آئسولیشن میں رہنے، نئے معاملوں کا مثر طریقے سے پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک منکی پوکس کے لیے انہیں اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاگو کیے گئے تھے، کیونکہ وائرس اسی طرح نہیں پھیلتا۔ انہوں نے کہا آنے والے مہینوں میں بہت سے تہوار اور بڑی پارٹیاں ہونے والی ہیں، ایسی صورتحال میں یہ مزید پھیل سکتا ہے
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں