چنڈی گڑھ:مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آج ہوا انتم سنسکار۔ سدھو موسے والا کی لاش کو ان کے والد کی جانب سے آخری رسومات ادا کی گئیں۔ سدھو کو 29 مئی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ کے گولڈی برار نے ان موت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سدھو موسے والا کی آخری رسومات پہلے موسے گاؤں کے شمشان گھاٹ میں کی جانی تھیں لیکن ان کے والدین نے سدھو کے کھیتوں میں ان کی آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے سدھو کا مجسمہ بنانے کی بات بھی کہی۔سدھو کی آخری رسومات سے قبل آخری بار بنانے کی ویڈیو نے لوگوں کو بے حد جذباتی کردیا۔ والدین کو آخری رسومات ادا کرتے دیکھ کر سب کی آنکھیں نم ہوگئیں۔دریں اثنا بیٹے کی آخری وداعی کے موقع پر بے بس باپ نے اپنی پگڑی اتار دی۔
اس اداس ماحول میں سدھو کے والد نے اپنی پگڑی اتار دی اور اپنے بیٹے سدھو سے محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس غم کی گھڑی میں ہر آنکھ نم تھی۔ اس سے قبل ماں نے سدھو کے بال بنوائے تھے جب کہ والد نے ان کی پگڑی سجائی تھی۔ آخری بار سدھو کے والدین نے اسے غور سے دیکھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں