وہیں معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ممبئی پولیس نے اداکار سلمان کے گھر جا کر بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ دراصل اتوار کو سلمان کو دھمکی ملی تھی کہ انہیں بھی سدھو موسے والا کی طرح مار دیا جائے گا۔ جس کے بعد پولیس کو دیے گئے بیان میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز خط کو لے کر مجھے کسی پر شک نہیں، آج کل میری کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے۔
سلمان نے کہا کہ میں لارنس بشنوئی کے بارے میں سال 2018 سے جانتا ہوں، جب انہوں نے دھمکی دی تھی تو مجھے نہیں معلوم کہ گولڈی برار کون ہے۔ بتادیں کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ایک خط بھیجا گیا تھا، یہ خط اتوار کو باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ پرومینیڈ میں ملاتھا۔ یہ خط سلیم خان کے گارڈ کو اس جگہ سے ملا جہاں سلیم صبح کی سیر کے بعد بیٹھتے ہیں۔
دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا کہ سلمان خان، بہت جلد تمہاری حالت سدھو موسے والا جیسی ہو گی۔ جس کے بعد ممبئی کی باندرہ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی تھی۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں