بولیرو اور ٹرک کی ٹکر، 8 افراد کی موت، ایک زخمی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 جون، 2022

بولیرو اور ٹرک کی ٹکر، 8 افراد کی موت، ایک زخمی

باڑمیر: راجستھان میں باڑمیر سرحد کے گڑاملانی تھانہ علاقے کے تحت بانٹا گاؤں کے قریب ایک بولیرو اور ٹرک کی ٹکر میں آٹھ افراد کی موت جبکہ ایک دیگر زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ تمام لوگ جالور کے سیڈیا گاں سے بارمیڑ کے کاندھی کی دھانی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ پیر کی دیر رات رام جی کی گول ہائی وے سے آگے بانٹا گاں کے قریب ان کی بولیرو سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکراتنی شدید تھی کہ بولیرو کے پرخچے اڑ گئے جبکہ ٹرک الٹ گیا۔ حادثے میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سانچور اسپتال پہنچایا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں پونمارام (45)، بھاگیرتھ (38) پرکاش (28) منیش (12) اور پرنس (05) ساکن کھارا جالور کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ مانگی لال (35) اور بدھ رام (40) نے کا علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایک زخمی اسپتال میں داخل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر جنگلات ہیمارام چودھری اور سینک ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین کرنل مانویندر سنگھ نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں