پٹرول اوربجلی مہنگی کرنے کے بعد حکومت نے عوام پر پھوڑا گیس بم - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

4 جون، 2022

پٹرول اوربجلی مہنگی کرنے کے بعد حکومت نے عوام پر پھوڑا گیس بم



اسلام آباد
:پاکستان مسلم لیگ )ن(حکومت نے پٹرول بجلی مہنگی کرنے کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی )اوگرا( نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد  قیمت 1007روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا یوں 7 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی 60 روپے فی لیٹر قیمت بڑھائی گئی جس سے پٹرول کی قیمت 150روپے سے 210روپے ہو گئی ۔
اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں