مایاوتی نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ملک میں تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے۔ کسی بھی مذہب کے لیے توہین آمیز زبان کا استعمال مناسب نہیں۔ اس معاملے میں بی جے پی کو بھی اپنے لوگوں پر سختی سے شکنجہ کسنا چاہیے۔ انہیں صرف معطل کرنے اور نکالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ انہیں سخت قوانین کے تحت جیل بھیجنا چاہئے ۔
اگلے ٹویٹ میں مایاوتی نے لکھا کہ صرف یہی نہیں بلکہ حال ہی میں کانپور میں جو تشدد ہوا ہے اس کی تہہ تک جانا بہت ضروری ہے۔ ساتھ ہی اس تشدد کے خلاف پولیس کارروائی میں بے قصور لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے، بی ایس پی کا یہ بھیمطالبہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں