سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے نتائج کے بعد، وزیراعظم نریندر مودی کے ٹاپرز کو ٹیپس، مستقبل میں ایسے مضامین کا انتخاب کریں،جس میں آپ کی گہری دلچسپی ہو - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

22 جولائی، 2022

سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے نتائج کے بعد، وزیراعظم نریندر مودی کے ٹاپرز کو ٹیپس، مستقبل میں ایسے مضامین کا انتخاب کریں،جس میں آپ کی گہری دلچسپی ہو


نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے والے طلبا  کو مشورہ  دیا کہ وہ اپنے ضمیر کی بات سنیں اور ان مضامین پر توجہ مرکوز کریں جن میں انہیں گہری دلچسپی ہے۔ . طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ان طلبا کی استقامت اور لگن قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں امتحانات کی تیاری کی جب پوری انسانیت کو ایک بہت بڑا چیلنج درپیش تھا اور اس کے باوجود انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کرکے ان طلبا کی حوصلہ افزائی کی، جو امتحان کے نتائج سے خوش نہیں ہیں۔ ایسے طالب علموں سے انہوں نے کہا کہ امتحان ان کی زندگی کی وضاحت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں انہیں مزید کامیابیاں ضرور ملیں گی۔ وزیر اعظم نے اس سال کے سالانہ "پریکشا پہ چرچا" پروگرام کا ویڈیو بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے امتحان کے مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ایک اور ٹوئٹ میں مودی نے کہانوجوان طلبہ کے لیے بہت سے مواقع انتظار کر رہے ہیں جنہوں نے  سی بی ایس ای کلاس 12 کا امتحان پاس کیا ہے۔ میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے ضمیر کی بات سنیں اور دلچسپی کے مضامین کا مطالعہ کریں۔ میں آپ سب کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ 

سی بی ایس ای نے جمعہ کو 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، جس میں 92.71 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ سی بی ایس ای نے بتایا کہ لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے 3.29 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 33 ہزار سے زیادہ طلبا نے امتحان میں 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، جبکہ 1.34 لاکھ طلبا نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں