نئی دہلی: 12ویں کے نتائج کے بعد اب سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) نے جمعہ کو 10ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا، جس میں لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے 1.41 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سی بی ایس ای 10ویں جماعت کے امتحان میں 94.40 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب سی بی ایس ای نے ایک ہی دن 10ویں اور 12ویں کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔سی بی ایس ای کے ایک اہلکار نے بتایا، دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 95.21 فیصد لڑکیاں اور 93.80 فیصد لڑکے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خواجہ سراں کے پاس ہونے کا تناسب 90 فیصدرہا۔
Deepshikha Kaur
سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان کے نتائج کا لنک DigiLocker ایپ اور ویب سائٹ digilocker.gov.in پر دستیاب ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ امتحان کی مارک شیٹس، سرٹیفکیٹ اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ بھی ڈیجی لاکر کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔ سی بی ایس ای10ویں کے طلبا بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ cbse.gov.in اور cbseresults.nic.in پر جا کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ بورڈ نے حال ہی میں 'پریکشا سنگم' پورٹل شروع کیا ہے۔ اس کے لیے طلبا سرکاری پورٹل parikshasangam.cbse.gov.in پر سی بی ایس ای 10ویں کے نتائج کو بھی چیک اور ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔ جالندھر پنجاب سے سینٹ سولجر ڈیوائن پبلک سکول مین برانچ مٹھو بستی، دسویں کلاس کی طالبہ دیپ شیکھا کور نے سی بی ایس ای بورڈ امتحان میں 82 % نمبر حاصل کیے اور سکول میں اچھی پوزیشن حاصل کی ہے۔سینٹ سولجر ڈیوائن پبلک سکول کے پیا ،ایش، کشش، انجلی، نے 80 پلس نمبر حاصل کیے ہیں


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں