سدھو موسے والا کے قتل میں مطلوب 2 شوٹرز پولیس مقابلے میں مارے گۓ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

20 جولائی، 2022

سدھو موسے والا کے قتل میں مطلوب 2 شوٹرز پولیس مقابلے میں مارے گۓ

 

امرتسر :  پنجاب کے ضلع امرتسر میں پاکستان کی
سرحد کے قریب ہونے والے ایک پولیس مقابلے میں گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں مطلوب 2 شوٹرز سمیت 2 گینگسٹرز ہلاک جب کہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 میڈیا کے مطابق پولیس کو پاکستانی سرحد کے قریب چیچا بھنکا نامی گاؤں میں  ملزمان کےچھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے  آگے سے پولیس پرفائرنگ کردی، پولیس اور ملزمان کے درمیان چھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ چلتا رہا جس کے نتیجے میں 2 گینگسٹرز ہلاک جب کہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

اے ڈی جی پی پنجاب پرمود بان نے تصدیق کی ہے کہ اس مقابلے میں گینگسٹر من پریت سنگھ عرف منو اور جگروپ عرف روپا ہلاک ہوئے ہیں، یہ دونوں ملزمان سدھو موسے والا کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھے۔  پولیس نے انہیں سرینڈر کرنے کو کہا لیکن انہوں نے فائرنگ کردی۔

اے ڈی جی پی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول اور بیگ برآمد ہوا ہے، فورینسک ٹیمیں بیگ کا جائزہ لے رہی ہیں۔ فائرنگ میں  2نا معلوم شخص بھی مارے۔ گۓ ہیں ہلاک ہونے والے دیگر دو ملزمان کی شناخت کا عمل ا بھی  جاری ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں