انہوں نے بتایا کہ کشتی میں تقریبا 100 افراد سوار تھے۔ یہ لوگ رحیم یار خان سے تقریبا 65 کلومیٹر دور مچھکا کے قریب ایک قبیلے کے رہنے والے تھے۔ رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں ماہر تیراکوں، پانچ ایمبولینسز اور ایک واٹر ریسکیو وین سمیت 30 کے قریب ریسکیورز موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیس لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور یہ تمام خواتین ہیں۔ ہم باقی مسافروں کی تلاش کر رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں