چنڈی گڑھ: ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے رشوت کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے افسر نے بتایا کہ ہوشیار پور کی رہائشی مونیکا کی شکایت پر تھانہ صدر ہوشیار پور میں تعینات اے ایس آئی دلجیت کمار کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے انہیں بتایا تھا کہ مذکورہ اے ایس آئی نے اس کے بھائی گوپی کو 29.05.2021 کو گرفتار کیا تھا، اس دوران اے ایس آئی نے 10 ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔ معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ویجیلنس نے اے ایس آئی دلجیت کمار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں