اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے یا اسٹیٹس کو کا شکار بنے ، حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جانا چاہیے۔ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں