کولمبو:سری لنکا میں ایندھن کے بحران کی وجہ سے بند سکول سوموار سے دوبارہ کھلیں گے اور ہفتے میں تین دن سکولوں میں پڑھائی ہوئی گی ۔
یہ اطلاع ہفتہ کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ ڈیلی مرر کے مطابق سری لنکا کے وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام سکول اور سرکاری تسلیم شدہ نجی سکول 25جولائی سے دوبارہ کھل جائیں گے اور سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں ہفتے میں تین دن چلیں گی۔
اس سے قبل وزیر نے ایندھن کے موجودہ بحران اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے پیش نظر سکولوں کی چھٹیاں 24 جولائی تک بڑھا دی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں