اس موقع پر سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند، راجیہ سبھا کے چیئرمین، وزیر اعظم، لوک سبھا کے اسپیکر، مرکزی کابینہ کے ارکان، تمام گورنرز، تمام وزرائے اعلیٰ، مختلف ممالک کے سفیر، اراکین پارلیمنٹ، سینئر سویلین اور فوجی افسران موجود ہوں گے۔
حلف برداری کی تقریب سے پہلے سبکدوش ہونے والے صدر مسٹر کووند اور نو منتخب صدر مسز مرمو ایک عظیم الشان روایتی قافلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال پہنچیں گے۔حلف لینے کے بعد محترمہ مرمو ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔
تقریب کے اختتام کے بعد وہ راشٹرپتی بھون کے لیے روانہ ہوں گی جہاں صحن میں پہنچنے پر انہیں گارڈ آف سلامی دی جائے گی۔ اس کے بعد سبکدوش ہونے والے صدر سے بشکریہ ملاقات ہوگی۔محترمہ مرمو گزشتہ پیر کو ہوئے انتخابات کے بعد ملک کی 15ویں صدر منتخب ہوئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں