لاس اینجلس: امریکہ کے سان فرانسسکو ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ٹرمینل کو جمعے کی رات بم کی دھمکی ملنے کے بعد خالی کرالیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سان فرانسسکو پولیس حکام نے بتایا کہ بم کی دھمکی رات 8.15 بجے کے قریب موصول ہوئی اور وہاں سے ایک مشکوک چیز بھی ملی۔ہوائی اڈے کے تفتیش کاروں نے اس چیز کوممکنہ طور پر آگ لگانے والا آلہ قرار دیا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس نے احتیاط کے طور پر ٹرمینل کو خالی کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں