مالیر کوٹلہ :گزشتہ شب عیدالاضحی کے مقدس دن جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب کے صدر صاحبزادہ ندیم انور خان نے اپنی رہائش گاہ پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی ایثار و قربانی کا تہوار ہے اور غریباں، یتیموں کی مدد کرنے اور دھیان رکھنے اور ہمسایوں کی فکر کرنے کا تہوار ہے۔
لوگوں کو سچائی کی راہ پر سب کچھ قربان کرنے کا پیغام دیتاہے۔ضلع مالیرکوٹلہ کے ایم ایل اے جمیل الرحمان نے خصوصی شرکت کی اور حاجی انور خان مرحوم کے تمام اہل خانہ اور حاضرین کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ ایم ایل اے صاحب نے حاجی انور خان صاحب مرحوم کی اپنی پرانی یادیں شہر کے آنے والے معززین سے شیئر کیں۔
یہ شام اس لیے بھی یادگار تھی کہ اس میں شہر کے ممتاز سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین اور تمام مذاہب کے لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں