اس تصویر میں دیکھا جا رہا ہے کہ شمالی ہندوستان کو بھی شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے۔ ناسا کے نقشے میں اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کچھ علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر کے اسٹیون پاوسن کا کہنا تھا کہ مختلف جگہوں پر یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ وہاں ٹھنڈا ہونے پر نظر آنے والا نیلا رنگ اب سرخ میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ شدید گرمی کی علامت ہے۔ زمین کا یہ وسیع علاقہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ موسم میں یہ خطرناک تبدیلی انسانوں کی جانب سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے آئی ہے اور اس کا اثر ہمارے رہن سہن میں واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
پرتگال میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس، آدھا ملک الرٹ پر
مغربی یورپ میں، جو پہلے ہی شدید خشک سالی سے گزر رہا ہے، شدید گرمی نے آگ کو بھڑکادیاہے جو پرتگال، اسپین اور فرانس کے کچھ حصوں تک پھیل گئی ہے۔ پرتگال میں 13 جولائی کو درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور 3 ہزار ہیکٹر کا رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ آدھا ملک ریڈ الرٹ پر ہے اور ملک کے 14 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ فائر فائٹرز اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہی نہیں اسپین کے شہر میڈرڈ میں 1500 ہیکٹر رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ اٹلی میں ریکارڈ گرمی کے باعث مارمولڈا گلیشیئر کا ایک حصہ گر گیا۔ اس کی وجہ سے برفانی تودہ گرا جس سے 11 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔
برطانیہ میں بھی محکمہ موسمیات نے چلچلاتی گرمی کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ ادھر شمالی افریقہ کے ملک تیونس کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ یہاں آگ لگنے سے کافی فصلیں جل چکی ہیں۔ دارالحکومت تیونس میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس نے یہاں 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ایران میں بھی جولائی کے مہینے میں گرمی کی شدت زیادہ ہے اور یہاں جون میں پارہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ چین میں بھی گرمیوں کے موسم میں خشک سالی آئی ہے جس کے باعث سڑکیں پگھل گئی ہیں اور چھتوں پر لگی ٹائلیں بھی گر گئی ہیں۔
شدید گرمی کاانسانی صحت پربراہ راست اثر: ناسا
13 جولائی 2022 کو شنگھائی میں درجہ حرارت 40.9 C تک پہنچ گیا، جو 1873 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ زیادہ نمی اور رات بھر گرم درجہ حرارت نے انتہائی خطرناک حالات پیدا کر دیے۔ سٹیون پاوسن کا کہنا تھا کہ ایسی شدید گرمی براہ راست انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ اس کے دیگر نتائج بھی سنگین ہیں۔ یورپ اور افریقہ اب آگ سے لڑ رہے ہیں۔ یہ شمالی امریکہ میں بھی بڑھی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں