سی بی آئی ذرائع :نیٹ میڈیکل امتحان دھوکہ دہی کے بارے میں ہوا بڑا انکشاف ، 1-1سیٹ 20 لاکھ روپے میں ہوئی فروخت - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

19 جولائی، 2022

سی بی آئی ذرائع :نیٹ میڈیکل امتحان دھوکہ دہی کے بارے میں ہوا بڑا انکشاف ، 1-1سیٹ 20 لاکھ روپے میں ہوئی فروخت

 نئی دہلی: نیٹ میڈیکل امتحان میں دھوکہ دہی کے بارے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل کی 1 سیٹ 20 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی۔  اس   دھوکہ  دہی کو انجام دینے والے ریکٹ نے  اس رقم کے بدلے میڈیکل کی  ایک سیٹ کی پیشکش کی تھی، یہ ریکٹ چار ریاستوں میں پھیلا ہوا تھا۔ پیر کو سی بی آئی نے اس معاملے میں 8 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

جانچ ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ ہر سیٹ کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے، جس میں سے 5 لاکھ روپے اس شخص کو دیے جاتے ہیں جو طالب علم کے بجائے امتحان میں بیٹھ کر نیٹ کا سوالیہ پرچہ حل کرتا تھا۔ باقی رقم دلالوں اور دیگر میں تقسیم کی جانی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے اس معاملے میں دہلی سے نیٹ کا سوالیہ پرچہ حل کرنے والے آٹھ میں سے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کیس کے ماسٹر مائنڈ سشیل رنجن کو صفردجنگ سے گرفتار کیا گیا تھا، جو پرچہ حل کرنے والوں  کی تقرری کرتا  تھا اور ادائیگیاں وصول کرتا تھا۔ حکام کے مطابق یہ ریکٹ بہار، اتر پردیش، مہاراشٹرا اور ہریانہ میں بھی سرگرم ہے۔ اس معاملے میں 11 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اور دیگر  لوگوںکی تلاش جاری ہے۔

جانچ کا دائرہ بڑھانے کے لیے  سی بی آئی جب امیدواروں سے بھی بات کرے گی تو  اس میںکوچنگ انسٹی ٹیوٹ کا کردار بھی  جانچ کے دائرہ میں آئے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے  نیٹ کے لیے سیکورٹی چیک بہت سخت کی گئی ہے۔ امتحانی ہال میں پرس، ہینڈ بیگ، بیلٹ، ٹوپیاں، زیورات جیسی اشیا کی اجازت نہیں ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں