مرکزی حکومت نے ایم ایس پی سے متعلق تشکیل دی کمیٹی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

18 جولائی، 2022

مرکزی حکومت نے ایم ایس پی سے متعلق تشکیل دی کمیٹی

 نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی) کے حوالے سے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے کسانوں کے ایم ایس پی اور دیگر مطالبات کو لے کر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صفر بجٹ پر مبنی زراعت کو فروغ دینے، فصل کے ڈھنگ کو تبدیل کرنے اور کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی) کو زیادہ موثر اور شفاف بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین سنجے اگروال، سابق زراعت سکریٹری ہیں۔ اس میں نیتی آیوگ کے رکن رمیش چند، زرعی ماہر معاشیات ڈاکٹر سی ایس سی شیکھر اور ڈاکٹر سکھ پال سنگھ، قومی ایوارڈ یافتہ کسان بھارت بھوشن تیاگی، کسانوں کے نمائندے، متحدہ کسان مورچہ کے تین ارکان(نام آنے پر شامل کیے جائیں گے)، دیگر کسان تنظیموں کے اراکین میں گنونت پاٹل، کرشنویر چودھری، پرمود کمار چودھری، گنی پرکاش، سید پاشا پٹیل شامل ہیں۔

کسانوں کی فلاح و بہبود محکمہ کے دلیپ سنگھانی، ونود آنند، سی اے سی پی کے سینئر رکن، نوین پی سنگھ، زرعی یونیورسٹی/انسٹی ٹیوشن کے سینئر رکن، ڈاکٹر پی چندر شیکھر، ڈاکٹر جے پی شرما، ڈاکٹر پردین کمار بسن اور حکومت ہند کے نمائندوں کے طور پر۔ سکریٹری، زراعت اور سیکرٹری زراعت ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل، سیکرٹری کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل اس میں شامل ہیں۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ کمشنر زراعت کرناٹک، ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ کمشنر زراعت آندھرا، ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ کمشنر زراعت سکم اور ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ کمشنر زراعت اوڈیشہ ریاستی حکومتوں کے نمائندے کے طور پراس میں ایک جگہحاصل کریں گے۔ 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں