شراب کے نشے میں کلجگی بیٹے نے بوڑھے ماں باپ کو مارپیٹ کر گھرسےنکالا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

25 جولائی، 2022

شراب کے نشے میں کلجگی بیٹے نے بوڑھے ماں باپ کو مارپیٹ کر گھرسےنکالا

جالندھر:کھانبڑا پنڈ میں کلجگی بیٹے کا اپنے والدین پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کھانبڑا کے رہائشی کرم چند (70) کے والد مہنگے رام نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا ہے کہ میرا چھوٹا بیٹا پون کمار روزانہ شراب پیتا ہے اور مجھے اور میری بیوی لکشمی (65) کو مارتا ہے۔ کل رات تو حد ہو گئی جب وہ شراب پی کر گھر آیا تومجھے اور میری بیوی کو  بغیر کسی وجہ کے گالیاں دینا شروع کر دیں۔

وجہ پوچھنے پر اس نے گھر سے لوہے کی راڈ نکال کر مجھ پر شدید حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے میں نیچے گر کر زخمی ہوگیا۔ جب میری بیوی لکشمی مجھے بچانے آئی تو اس نے  اسے بھیمارا پیٹا اور گھر سے باہر نکال دیا۔ کرم چندر نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی بیٹے پون کمار نے مجھ پر جان لیوا حملہ کرکے میرے دائیں ہاتھ کی انگلیاں توڑ دی تھیں۔ میں نے گھر کی عزت کی خاطر سب کچھ برداشت کیا لیکن اس کا رویہ دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے۔

 روزانہ  شراب پینے کے لئے  پیسے زبردستی چھین لیتا ہے، گھر کے گارڈ اور دیگر سامان چوری کرکے فروخت کردیتا ہے۔روکنے پر وہ کئی دنوں تک مجھے مارتا رہا۔ اس کی وجہ سے میں کافی ڈپریشن میں رہتا ہوں۔کرم چند نے پولیس کمشنر گرشرن سنگھ سندھو کو شکایت بھی دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجھے میرے بیٹے سے بچایا جائے ورنہ یہ ہمیں مار ڈالے گا۔   فتح پور تھانہ پرتاپ پورہ چوکی کے انچارج مدن سنگھ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی جانب سے والدین پر حملہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایم ایل آر آ گئی ہے۔ تفتیش کی جا رہی ہے۔ جلد کارروائی کی جائے گی

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں