ان کا کہنا تھاکہ آج وزیراعلیٰ کا انتخاب تھا اور رات کو ضمیروں کا سوداگر پہنچا، آصف زرداری چوری کے پیسے سے جمہوریت کا جنازہ نکالتا ہے، رات سے ہی ہمیں پتا چل گیا تھا کہ آصف زرداری کوئی گیم چلا رہا ہے، ہمیں پتا تھا کہ اس نے کوئی گیم کرنی ہے، آج جو ہوا میں حیرت میں تھا کہ یہ انہوں نے کیا کیا؟ یہ سیاستدان نہیں یہ مافیا ہیں عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شجاعت کا تو خط ہی مؤثر نہیں، فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہوتا ہے، میں نے بھی جو خط لکھا تھا وہ رد ہوا پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا۔ عمران خان نے عوام سے آج رات ہی احتجاج کی اپیل کی کہ آج قوم کو پرامن احتجاج کرنا چاہیے، آپ نے بتانا ہے ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں، سب اپنا احتجاج رجسٹرڈ کریں تاکہ ان کو پتا چلیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں، انہوں نے عوامی مینڈیٹ کو ذبح کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں