5 اگست 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اورایک اچھی پہچان بنائی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

4 اگست، 2022

5 اگست 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اورایک اچھی پہچان بنائی

ممبئی : ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اور اداکاراؤں کو محض شوپیس کے طور استعمال کیے جانے کے نظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی 5 اگست 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔

ان کے والد سومو مکھرجی پروڈیوسر جبکہ ماں تنوجا جانی مانی فلم اداکارہ تھیں  گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے کاجول اکثراپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی طرف ہو گیا اور کاجول بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔

کاجول نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 1992 میں آئی فلم بے خودی سے کی تھی ۔

اس فلم میں ان کے ساتھ  ہیرو کا کردار کمل سدانا نے نبھایا لیکن کمزور اسکرپٹ اور ہدایت کاری کی وجہ سے فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

1993 میں انہیں عباس-مستان کی فلم بازیگر میں کام کرنے کا موقع ملا۔

حالانکہ پوری فلم شاہ رخ خان پر مرکوز تھی لیکن کاجول نے اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھاکر ناظرین کومسحور کردیا۔

یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں