اسلام آباد : مشتبہ علیحدگی پسندوں نے جمعرات کی رات جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں پاکستانی قومی پرچم فروخت کرنے والی ایک دکان پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ کوئٹہ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔ یہ حملہ سڑک کنارے ایک دکان پر ہوا۔
ایک سینئر پولیس افسر فدا حسین نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کےترجمان وسیم بیگ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلوچستان کے علیحدگی پسند اسلام آباد میں مرکزی حکومت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن صوبے میں تشدد ابھی ہوتا رہتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں