الور: سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ آج کے دور میں ہر ناممکن کام ممکن ہو گیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سائنس کی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک 70 سالہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔
دراصل راجستھان میں ایک 70 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون کو آئی وی ایف کے ٹریٹمنٹ کے ذریعے بچہ پیدا ہوا ہے۔ گھر میں بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی ان کے 75 سالہ شوہر اور اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے، آپ کو بتا دیں کہ اس خاندان میں 54 سال بعد بیٹے کے کلکاریوں کی آواز آئی ہے۔
آئی وی ایف ٹیسٹ ٹیوب بے بی سنٹر سنستھا کے سائنسی ڈائریکٹر اور ایمبریولوجسٹ ڈاکٹر پنکج گپتا نے بتایا کہ چندراوتی اور ان کے شوہر گوپی سنگھ جھنجھنو کے پاس واقع ہریانہ سرحد کے سنگھانا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ اس خاتون کا تقریبا 2 سال قبل آئی وی ایف کا علاج ہوا تھا اور پھر آئی وی ایف کے طریقہ کار کی تیسری کوشش میں وہ حاملہ ہوگئیں تھیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 75 سالہ مرد اور 70 سالہ خاتون کے بچے کی پیدائش ایک انوکھا کیس ہے۔
بتا دیں کہ چندراوتی کے شوہر گوپی سنگھ ریٹائرڈ فوجی ہیں، جن کے 54 سال بعد ایک بیٹا ہوا ہے۔ وہیںسابق فوجی گوپی چند بھی اپنے والد کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ وہیں بچے کا وزن 2 کلو 750 گرام ہے، ڈاکٹروں کے مطابق وہ کافی صحت مند ہے۔
آئیے جانتے ہیں کیا ہے آئی وی ایف کا علاج
آئی وی ایف یعنی In Vitro Fertilization کو پہلے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس علاج میں عورت کے انڈے اور مرد کے سپرمز کو ملایا جاتا ہے۔ جب ایمبریو بنتا ہے تو اسے عورت کے رحم میں رکھا جاتا ہے۔ یہ عمل بہت مہنگا ہوتا جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ لیکن یہ ان لوگوں کے لیے ایک وردان ہے جو کئی سالوں سے حاملہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں