والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اپنے دفاع کے لیے سلمان خان کودیا گیا اسلحہ لائسنس - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

1 اگست، 2022

والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اپنے دفاع کے لیے سلمان خان کودیا گیا اسلحہ لائسنس

ممبئی:ممبئی پولیس نے سپراسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اپنے دفاع کرنے  کے لیے اسلحہ لا ئسنس لینے کے لئے  درخواست دینے کے بعد انہیں ہتھیار کا لائسنس مل گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلمان کو لائسنس تمام ضروری کارروائیاں مکمل کرنے  کے بعد جاری کیا گیا اور ان کے نمائندے نے کمشنر آفس سے تمام دستاویزات لے لئے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اداکار سلمان اور ان کے والد اسکرین رائٹر سلیم خان کو پنجاب میں مانسہ کے قریب گلوکار ریپر اور کانگرس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے چند دن بعد جون کے  شروع میں جان سے مارنے کی دھمکیاںملیں تھیں۔

سلمان گزشتہ اواخر ماہ بندوق کے لائسنس کے لیے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملنے ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر گئے تھے۔ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے  کے لیے ہتھیاررکھنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے تمام  ضروری  کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد درخواست دی تھی۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں