کولمبو: روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس(ایف ایس بی) نے سوموار کے روز کہا کہ اس کے افسران نے ایک خودکش حملہ آور کو حراست میں لیا ہے، جو آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپ کا رکن ہے اور ہندوستان کی قیادت کے اشرافیہ کے خلاف دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی ایف ایس بی نے روس میں ممنوعہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے رکن کی شناخت کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص وسطی ایشیائی خطے کے ایک ملک کا باشندہ ہے۔ اس نے بھارت میں حکمران جماعت یعنی بی جے پی کے ایک بڑے رہنما کو خودکش حملے میں مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایجنسی کے مطابق ملزم نے اپریل سے جون تک ترکی میں دہشت گردی کی تربیت لی تھی۔ اسے آئی ایس کے ایک رہنما نے خودکش بمبار کے طور پر بھرتی کیا گیاتھا۔ وہاں اسے خودکش حملے کی تربیت دی گئی، وہ ٹیلی گرام کے ذریعے آئی ایس سے جڑا تھا۔
بتادیں کہ آئی ایس آئی ایس اور اس کے تمام مظاہر کو حکومت ہند نے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر مطلع کیا ہے اور اسے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے پہلے شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق، آئی ایس آئی ایس اپنے نظریے کی تشہیر کے لیے انٹرنیٹ پر مبنی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ ایجنسیاں سائبر اسپیس کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں