رکھشا بندھن بہن -بھائی کا پیار : وزیراعظم نریندر مودی کے لئے پاکستان سے بہن نے اپنے ہاتھ سے بنائی بھیجی راکھی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 اگست، 2022

رکھشا بندھن بہن -بھائی کا پیار : وزیراعظم نریندر مودی کے لئے پاکستان سے بہن نے اپنے ہاتھ سے بنائی بھیجی راکھی

 نئی دہلی: ملک بھر میں رکھشا بندھن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، بازاروں میں رنگ برنگی راکھیاں سج گئیں ہیں۔ بہنیں اپنے بھائیوں کے لیے پیار کا دھاگہ یعنی راکھی خریدتی نظر آتی ہیں، جب کہ کچھ بہنیں اپنے سے دور بیٹھے بھائیوں کو ڈاک کے ذریعے راکھی بھیج رہی ہیں۔

پاکستان کی ایک بہن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے، وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستانی بہن ہیں، راکھی کے ساتھ نریندر مودی کو بہت پیار اور نیک خواہشات بھیجی ہیں۔ اپنے ہاتھ سے بنائی راکھی ذرائع کے مطابق قمر محسن شیخ نے بھیجی ہے  بتایا کہ انہوں نے سلک ربن میں چکن کڑھائی کا کام کر کے اپنے ہاتھوں سے راکھی تیار کی ہے۔

 نریندر مودی کو راکھی بھیجنے والی ان کی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ کی اس بار ان سے ملاقات متوقع ہے۔ شیخ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بار انہیں دہلی بلائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں