ہفتہ کو واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے اے ڈی سی اجے پال لامبا نے بتایا کہ ملزم ہیمیندر کی چار بیٹیاں ہیں، اس نے بیٹے کی خواہش میں چھوٹے بچے کو اغوا کرنے بارے سوچا کہ چھوٹا کسی کا چرا کر اس کی پرورش کر کے اپنی بیٹے کی کمی پوری کر لوں گا۔
گزشتہ تقریبا 6 ماہ سے وہ ایک بچے کو لینے کے لیے جے پور کے سندھی کیمپ بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر مسلسل ریکی کر رہا تھا، اسی دوران 3 اگست کو وہ جے پور کے ایس ایم ایس ہسپتال پہنچا اور اس بچے کو ہسپتال سے چوری کر کے وہاں سے لے کر بھاگ گیا۔
بچہ تلاش کرنے کے لئے ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے
ایس ایم ایس ہسپتال میں ہیمیندر جاٹ نے چندرانہ سے اپنے بڑے بیٹے کا علاج کرانے بنگر یونٹ میں آئے انکور یوگی کے 4 ماہ کے معصوم بیٹے کا انتخاب کیا مدد کرنے کے بہانے بچے کے دادا دادی سے ہمدردی دیکھا کر ہیمیندر نے دیویانش کو3 اگست کو اغوا کرلیا اور بچے کو لے کر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد سابق ڈی سی پی ڈاکٹر راجیو پچار کی ہدایت پر 150 پولیس اہلکاروں نے 1000 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاشی لی، جس میں اغوا کار ہیمیندر کا چہرہ بھی سامنے آگیا اور اس کی پہچان ہو گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں