گاؤں دولت پور میں چٹہ فروخت کرنے سے روکا تو غنڈوں نے کی اندھا دھند فائرنگ،متعدد افراد ہوئے زخمی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

6 اگست، 2022

گاؤں دولت پور میں چٹہ فروخت کرنے سے روکا تو غنڈوں نے کی اندھا دھند فائرنگ،متعدد افراد ہوئے زخمی

موگا:  گاؤں دولت پور میں غنڈہ گردی کا  ننگا ناچ  اس وقت دیکھنے  کو ملا جب چٹہ بیچنے والے نوجوانوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

معلومات کے مطابق گاؤں دولت پور میں کچھ نوجوان کافی دنوں سے چٹا بیچ رہے تھے، جس کی وجہ سے گاؤں کا ماحول خراب ہو رہا تھا۔ جب گاؤں والوں نے نوجوانوں کو چٹا بیچنے سے روکا تو مشتعل نوجوانوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ یہی نہیں نوجوانوں نے گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں