ناگپور: آج صبح ناگپور میں بچوں سے بھری سکول وین نالے میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دو طالب علم زخمی ہوگئے ۔ حادثہ ناگپور کے بیسا گھوگلی روڈ پر پیش آیا۔ زخمی طلباء کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق حادثے کے وقت وین میں 16 سکولی بچے سوار تھے۔ وین نالے میں الٹتے ہی بچوں میں کہرام مچ گیا جس کے باعث اعلاقہ نواسی جمع ہو گئے اور بڑی مشقت سے تمام طلبا کو وین سے باہر نکالا گیا۔
وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اور حادثے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب سکول وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی، اسی دوران ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جاگری۔ یہ راحت کی بات ہے کہ وین میں سوار بچوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں، حالانکہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں