میانمار کی فوجی حکومت نے سوچی کو پھر ٹھہرایا مجرم ، آسٹریلوی ماہر اقتصادیات کو 3 سال قید کی سزا سنائی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

29 ستمبر، 2022

میانمار کی فوجی حکومت نے سوچی کو پھر ٹھہرایا مجرم ، آسٹریلوی ماہر اقتصادیات کو 3 سال قید کی سزا سنائی

بنکاک: فوج کے زیر اقتدار میانمار کی ایک عدالت نے جمعرات کو ملک کی رہنما آنگ سان سوچی کو ایک اور فوجداری مقدمے میں مجرم قرار دیا اور آسٹریلوی ماہر اقتصادیات شان ٹرنل کو رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا سنائی۔ قانونی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سوچی کو رازداری کے قانون کے تحت تین سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سوچی کی کابینہ کے تین ارکان کو بھی قصوروار پایا گیا اور انہیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ٹرنل سڈنی کی میکوری یونیورسٹی میں معاشیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اور سوچی کے مشیر بھی تھے۔ گزشتہ برس فوج نے میانمار میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ ٹرنل کو پانچ دن بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے۔

ٹرنل کے خلاف الزامات کی مکمل تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں، تاہم، سرکاری ٹی وی چینلز نے گزشتہ سال خبر دی تھی کہ  ٹرنل کے پاس ملک کے مالیاتی نظام کے بارے میں خفیہ معلومات تھیں اور وہ اسے لے کر میانمار سے فرار ہونے والے تھے۔ٹرنل اور سوچی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ سوچی کو دیگر مختلف الزامات کا سامنا  کرنا پڑ رہاہے اور انہیں 20 سال قید کی سزا سنائی  جا چکی  ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں