میانمار کے فضائی حملوں میں 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

20 ستمبر، 2022

میانمار کے فضائی حملوں میں 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

بنکاک: میانمار میں سرکاری ہیلی کاپٹروں سے سکول اور گاؤں پر حملہ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ سکول کے منتظم اور ایک معاون کارکن نے پیر کو یہ معلومات دی۔ یہ حملہ جمعے کو ملک کے دوسرے بڑے شہر منڈالے سے تقریبا 110 کلومیٹر دور تبائین کے گاؤں لیٹ یاٹ کون میں ہوا۔

ایک سکول کے منتظم نے بتایا کہ گاؤں کے شمال میں منڈلاتے ہوئے چار ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں میں سے دو نے سکول پر مشین گنوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرنا شروع کردیا،  تو انہوں نے طالب علموں کو گراؤنڈ فلور پر موجود کلاس رومز میں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کرنا شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں چھ طالب علموں کی موت ہوئی اور قریبی گاؤں میں ایک 13 سالہ لڑکے کو بھی گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں