تنوجہ نے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

22 ستمبر، 2022

تنوجہ نے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی

سالگرہ 23 ستمبر کے موقع پر جاری

ممبئی:بالی ووڈ میں تنوجہ کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔23 ستمبر 1943 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی تنوجہ کے والد مارسین سمرتھ شاعر اور فلم ساز تھے جبکہ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ مشہور اداکارہ تھیں۔

تنوجہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈآرٹسٹ 1950 میں اپنی ماں کے ہوم پروڈکشن کی فلمہماری بیٹیسے کیا تھا۔اس فلم سے تنوجہ کی بڑی بہن نوتن نے بھی اداکارہ کے طور پر شروعات کی تھی۔محض 13 سال کی عمر میں تنوجہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں بھی سیھیں۔

اسی دوران تنوجا کی ماں نے انہیں فلموں میں لانچ کرنے کے لئے 1958 میں چھبیلی نام سیایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

بطور اداکارہ چھبیلی تنوجہ کی پہلی فلم تھی۔سال 1961 میں ریلیز فلم ہماری یاد آئے گیتنوجہ کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔اس فلم میں تنوجہ کی بہترین اداکاری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ گیتا بالی کی بے وقت موت کے بعد ان کی جگہ پر کرنے والی اداکارہ انہیں مل گئی۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں