کٹڑہ : شاردیہ نوراتری کی آج سے شروعات ہو گئی ہے۔ صبح ہوتے ہی ملک بھر کے مندروں میں عقیدت مندوں کا ہجوم جمع ہونا شروع ہو گیا تھا ۔ آج سے شروع ہونے والے نوراتری تہوار میں ماں درگا کے نو شکتی روپوں کی نو دنوں تک پوجا کی جائے گی۔ ماں درگا کی پوجا کرنے سے نہ صرف نئی توانائی آتی ہے بلکہ ماحول میں مثبتیت بھی پیدا ہوتی ہے۔
نوراتری کے پہلے دن کٹٹرہ میں ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ماں کے درشن کرنے کے لیے پہنچی۔ وہیں دہلی کے جھنڈے والان مندر میں لوگ صبح سویرے پوجا کرنے کے لئے پہنچ گئے۔
مندروں میں بھگتوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ بتادیں کہ آج (26 ستمبر) سے شروع ہونے والی نوراتری 4 اکتوبر کو ختم ہوگی اور 05 اکتوبر کو وجے دشمی یعنی دسہرہ کا تہوار منایا جائے گا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں