یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آگ دارالحکومت سیئول سے تقریبا 160 کلومیٹر جنوب میں ڈیجیون کے ایک آٹ لیٹ اسٹور میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 45 منٹ پر لگی۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو قریبی ہسپتال بھیجا گیا، جنہیں بعد میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایک اور شخص شدید زخمی ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے علاوہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ 120 سے زائد اہلکار کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔ لیکن انڈر گرؤانڈ کارگو ہینڈلنگ ایریا میں کاغذ کے ڈبوں کو جلانے کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ قریبی عمارتوں سے سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دکان کے آس پاس کوئی گاہک نہیں تھا ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں