ماسکو: روس کے وسطی علاقے میں پیر کی صبح ایک بندوق بردار نے ایک سکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے آن لائن جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادمورتیان کے دارالحکومت ایزیوسک کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار، دو اساتذہ اور پانچ طالب علم ہلاک ہو گئے۔ ادمورتیا کے گورنر الیگزینڈر بریچلوف نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم بندوق بردار نے خود کو گولی مار لی۔
جس سکول میں یہ حملہ ہوا، وہاں کلاس 1 سے 11 ویںتک کے طلبا کو پڑھایا جاتا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہاسکول کو خالی کرا لیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ حملہ آور کون تھا اور اس کا مقصد کیا تھا اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ ایزیوسکمیں تقریبا 640,000 لوگ رہتے ہیں۔ یہ وسطی روس کے یورال پہاڑی علاقے کے مغرب میں ماسکو سے تقریبا 960 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں