کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نفرت انگیز جرائم کے مختلف واقعات میں ایک شخص کی جانب سے کم از کم 14 ایسی ہندو خواتین پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے ہندو خواتین کو نشانہ بنایا جو ساڑھی یا کوئی اور روایتی لباس پہن رکھا تھا، بندی اور زیورات پہنے ہوئے تھیں۔ سانتا کلارا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، 37 سالہ لیتھن جانسن نے مبینہ طور پر ہندو خواتین کو نشانہ بنایا اور ان کے زیورات چھین لیے۔
حکام نے بتایا کہ یہ عمل جون میں شروع ہوا اور تقریبا دو ماہ تک جاری رہا۔ اے بی سی 7 نیوز نے رپورٹ کیا کہ ملزمان نے متعدد خواتین کو زخمی بھی کیا، جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 50 سے 73 سال کے درمیان تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ملزم نے ایسے ہی ایک معاملے میں مبینہ طور پر ایک خاتون کو زمین پر دھکا دیا، اس کے شوہر کے چہرے پر گھونسے مارے اور خاتون کا ہار چھین کر گاڑی میں فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اسی طرح کے ایک اور کیس میں ملزم کے حملے میں خاتون کی کلائی ٹوٹ گئی۔
جانسن کو سانتا کلارا پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس مارشل آفس نے گرفتار کیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر اسے زیادہ سے زیادہ 63 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔ جانسن کے ذریعے چوری کیے گئے ہار کی قیمت تقریبا 35,000 ڈالر ہے۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے کہا کہ جن خواتین پر حملہ ہوا وہ تقریبا تمام خواتین نے ساڑھی یا اسی قسم کا کوئی دوسرا روایتی لباس پہن رکھا تھا، بندی اور زیورات پہنے ہوئے تھے۔ 'ہندو امریکن فاؤنڈیشن' کے رکن سمیر کالرا نے کہا، "ہم نفرت انگیز جرائم اور آن لائن ہندو فوبیا (ہندوں کے تئیں نفرت)میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ہم اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کرکے سخت پیغام دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں