اسٹیڈیم کے اندر ہی 30 سے زائد اموات ہوئیں، جہاں لوگوں کو نہ صرف بھگدڑ کے دوران دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑا بلکہ آنسو گیس کے استعمال سے بھی متاثر ہونا پڑا۔انڈونیشین فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایس ایس آئی) کے جنرل سیکرٹری یونس نوسی نے کہا کہ انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے اس سانحے کی رپورٹ بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے افسوسناک حادثے پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور پی ایس ایس آئی کو مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انڈونیشین فٹ بال لیگ کے کھیل اگلے اطلاع تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں